ایبٹ آباد (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا فلورملز، آٹا ڈیلرز اور یوریا کھاد ایجنسیوں کا معائنہ شہریوں کو گورنمنٹ کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹے کی بہم فراہمی یقینی بنانے،قیمتوں کے کنٹرول اور آٹے کی کوالٹی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کا معائنہ کیا۔ فلور ملز میں آٹے کی پسائی پیکنگ کا جائزہ اور آٹا ٹیلرز کے ہاں آٹے کے سٹاک اور فروخت کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایگریکلچر آفیسر کے ہمراہ یوریا کھاد کی ایجنسیوں کا دورہ کیا، کھادوں کے سٹاک اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کے ریکارڈ کا معائنہ اور ضروری ہدایات جاری کی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کا عمل جاری ہے اور تمام پرائس کنٹرول اپنے ایریا میں پرائس چیکنگ، اشیاء خوردنوش کے نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پرائس کنٹرول سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں تا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جب کہ انہو ں نے بعد میں علم کی بہتری کے حوالے سے ریڈیمیڈ پریکٹیکل نوٹ بکس کی حوصلہ شکنی/ متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائیبعد میں انہوں نے لنک روڈ ایبٹ آباد پر 3 بک سیلرز پر ریڈیمیڈ پریکٹیکل بکس کی فروخت پر ایف آئی آر درج کروائی۔اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد ثقلین سلیم نے طلبہ میں ریڈی میڈ پریکٹیکل بکس کی حوصلہ شکنی اور متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لنک روڈ ایبٹ آباد پر دکانوں کے معائنے کے دوران 3 دکانداروں پر ریڈی میڈ بکس کی فروخت پر ایف آئی آر درج کی۔والدین اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں / سٹوڈنٹس کی پریکٹیکل بکس کا معائنہ یقینی بنائیں اورکسی بھی شکایت یا قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے