ایبٹ آباد (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد جبریل رضا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد، ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباداور انچارج ریسورس سینٹر نے شرکت کی۔