پبی (مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی خلاف اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ یہ واقعہ سویڈش قوم کی مذہبی انتہا پسندی، تعصب اور جنونیت کو ظاہر کرتا ہے مسلم دنیا کو چاہیے کہ متحد ہو کر احتجاج ریکارڈ کرائے آزادیِ اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے اس واقعے کے خلاف ہم اپنے مسلم رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ United Nations میں اس ایکٹ کے خلاف سنجیدگی سے ایکشن لیں اور OIC کانفرنس کا بھی انعقاد کریں اور سویڈن کے خلاف آواز اٹھائیں مولانا حامد الحق نے پاکستانی حکومت اور دیگر مسلم سفارتی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس واقعے پر اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے شویڈش حکام کے خلاف سخت کارروائی کریں