وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شبیرحسن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ کیا اور وانا پریس کلب سے وابستہ صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ لوئر وزیرستان میں ٹوٹل 1400 پولیس نفری ہیں جس میں 250 سلیمان خیل اور دوتانی قبائل شامل ہیں باقی نفری وزیر قبائل سے ہیں جسمیں 400 سو کے قریب پولیس نفری عرصہ دراز سے غائب ہیں جن کی تنخواہیں غیرحاضری کی بنیاد پر بند کردیئے گیے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ مغوی جمشید لوکل اغواکاروں کے پاس ہیں جس کیلئے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر جی ائی ٹی تشکیل دی گئی ہیں، اور وہ بہت جلد بازیاب ہو جائیگا اور وارداتوں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرچکے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جنوبی وزیرستان شبیرحسن نے کہاکہ پچھلے ایک ماہ سے ضلع لوئر وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال پولیس فورس کے مرہون منت سے کافی بہتر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لوئر وزیرستان میں ٹوٹل 11 تھانے ہیں جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے جسمیں 6 تھانے مکمل فعال ہیں باقی تھانے عنقریب فعال ہو جائنگے۔ انہوں نے کہاکہ ساری تھانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئے گئے ہیں جسکی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شبیرحسن نے مذید کہا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیزی کی جائیگی، کسی کے ساتھ نرمی کی برتاؤ نہیں ہونگے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گہرا تنگ کرینگے۔