مقبوضہ بیت المقدس(مانند نیوز ڈیسک)فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ مندوب ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد تشدد کے جاری سلسلے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ٹور وینس لینڈ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے سے وہ شدید پریشان اور غمزدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال کے آغاز سے ہم مسلسل تشدد اور دیگر منفی رجحانات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو 2022 کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ جانی نقصان کو روکنے کے لیے کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اسرائیلی حکام دونوں پر زور دیا کہ وہ امن بحال کریں اور مزید تشدد سے گریز کریں۔اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر او سی ایچ اے نے فلسطینی سرزمین پر کام کرنے والے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر وہاں کے تقریبا 1.6 ملین کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 502 ملین ڈالر کی اپیل بھی شروع کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے