نئی دہلی(مانند نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہفتہ کو دو علیحدہ واقعات میں گر کر تباہ ہو گئے۔دونوں طیارے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے مورینا میں گر کر تباہ ہوئے۔بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سخوئی 30 اور میراج 2000 طیارے مورینا کے قریب گر کر تباہ ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد تلاش اور بچا ؤکی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف)نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ دو طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئر بیس سے پرواز کی تھی جہاں ایک مشق جاری تھی۔مورینا کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.30 بجے ہوا۔انہوں نے کہا کہ پائلٹوں کو سخوئی 30 سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔مورینا کے ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)انکت استھانہ نے کہا، پائلٹوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور پولیس اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ پائلٹس کو چوٹیں آئی ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے