ابو ظہبی(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر کارکن کو دل میں تکلیف کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، دوران پرواز ن لیگی کارکن ہارون بھٹہ کی طبعیت بگڑ گئی۔ ہارون بھٹی کی طبیعت بگڑنے کے باعث جہاز کو واپس ہینگر میں لے جایا گیا۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کارکن کو فوری طبی امداد کے لئے بھجوا دیا گیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 264 کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا جسے سہہ پہر 3:05 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ اسی پرواز میں سوار ایک مسافر محمد ہارون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث پرواز کی روانگی روک دی گئی تھی اور میڈیکل ٹیم نے طیارے میں داخل ہوکر مسافر کا طبی معائنہ کیا جسے بعد میں طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔