سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں آتے ہی پٹرول پمپس پر پٹرول ڈلوانے والوں کی لمبی قطاریں نظر آنے لگیں۔ دوسری طرف کئی لوگ بوتلوں اور کینز میں بھی پٹرول سٹاک کررہے ہیں حکومت کی جانب سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اور قلت کی خبریں افراتفری پیدا کررہی ہیں دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھانے کیلئے کمر کسنا شروع کردی جن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مجبورا کرایوں میں اضافہ کرنا پڑیگا۔