لندن(مانند نیوز) قائد محترم نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ سے مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام نے لندن میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی بالخصوص خیبرپختونخوا ن لیگ سے متعلق و دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کو آئندہ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔