کرک(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ کرک اور ضلعی یوتھ آفیسر کرک کے باہمی اشتراک خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کی انتظامیہ کے تعاون سے یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب اور ڈی پی او کرک خانزیب خان مہمند نے بحثیت چیف سپیکر خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد سٹوڈنٹس کو motivate کرکے ان کے کیریئر سے متعلق کونسلنگ کرنا تھا۔ اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک محموداحمد احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرک شمیم اللہ بھی ان کے ہمراہ رہے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب نے طلباء کیساتھ اپنے زمانہ طالبعلمی کے مختلف پہلوؤں شیئر کئے۔ اور طلباء کو اپنی پڑھائی پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی تاکہ طلباء آگے جاکر ملک کا ذمہ دار شہری بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں آپ ہی نے آگے جاکر ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ سیمینار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی پی او کرک خانزیب خان مہمند کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ذمہ دار شہری بننے کیلئے آپ کو اپنی تمام تر توانائیاں پڑھائی پر مرکوز کرنی چاہیئے۔ مختلف شعبے آپ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے حوالے سے بھی طلباء کو مفید معلومات فراہم کی۔ڈی پی او کرک خانزیب خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں ہی نے قوم کو لیڈ کرنا ہے۔ لہذا غلط محفلوں، منشیات و دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہ کر ایک ذمہ دار شہری بنے۔