جمرود(مانند نیوز) محکمہ سوشل ویلفیئرخیبرکی زیراہتمام خصوصی طلباء وطالبات میں رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تقریباً ایک کروڑ ررپے کے چیکس تقسیم۔ضلع خیبرتحصیل جمرود کے چیئرمین آفس میں محکمہ سوشل و یلفیئر کے زیراہتمام رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت خصوصی طلباء وطالبات میں چیکس تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی تحصیل جمرود کے چیئرمین الحاج سید نواب، سوشل ویلفیئر آفیسر حفیظ اللہ، خیبرسپشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حضرت اللہ، وی سیزاین سیز چیئرمینزکثیرتعداد میں خصو صی افراد اور ان کے والدین نے شرکت کیں انہوں نے ضلع خیبر کے 197 خصوصی طلباء وطالبات میں فی کس پچاس ہزارروپے کے چیکس تقسیم کئے گئے جو تقریباً ایک کروڑ روپے بنتے تھے۔چیئرمین سیدنواب نے پروگرام میں ذاتی خرچ سے کچھ طلباء وطالبات کیلئے ویل چیئر ز خریدنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہے اور ان کا بھرتیوں میں دو فیصد کوٹہ بڑھانے اور ان پر صر ف خصوصی افراد بھرتی کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئرڈسٹرکٹ خیبر نے اب تک 9ہزار سے زائد ضلع خیبرخصوصی افراد کے لئے سرٹیفیکٹس بنائے ہیں افسران بالا سے اس حوالے سے ملاقات کرکے خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور ان کے لئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے بات چیت کرینگے ہماری کوشش ہوگی کہ تمام خصوصی افراد کے مسائل حل ہوسکے۔