راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط سب کورلادیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی روئے گا یاروئے گی بعدکی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کورلادیں گی، ذبح خانے میں لے جائیگی اورسڑکوں پرماتم کرائیں گی، دیکھتے ہیں ڈالرپہلے300کاہوتاہے یاپٹرول ہوتاہے100دن میں الیکشن ناگزیرہیں،صوبے اورمرکز میں اکھٹے ہوں گے ورنہ جوڈوکراٹے ہوں گے، ڈارکوآؤٹ سورس کرناہوگا۔