اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا۔حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔2 اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے