اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھرکے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 150کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ملک کے مختلف شہروں میں چند سیکنڈز تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس دوران لوگ خوف کے باعث کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے