لاہور(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ اورنااہل حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، عوام اور تنخواہ دار طبقہ کو پیس کر رکھ دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے