اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو دن بعد اپنے شوہر کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابلِ یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی خوشی والا ایموجی بھی شیئر کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی، ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے