پبی (مانند نیوز) تھانہ نظامپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔ 09 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔ملزم بچی کا پڑوسی نکلا۔ملزم کا اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا تفصیلات کے مطابق جبئی (نظام پور)کے رہائشی (الف) نے تھانہ نظامپور پولیس کو اپنے 09 سالہ بیٹی کیساتھ 25-01-2023 کو بد فعلی کرنے کی رپورٹ درج کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال بھیجوا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرنو شہرہ محمد عمر خان نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی عجب خان، ایس ایچ او نظامپور انسپکٹر نواز خان کو جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔نواز خان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے لگاکر۔ملزم علی ولد فقیر ساکن جبئی (نظام پور)کو گرفتار کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔