وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا کے مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بجلی کے بندش کے حوالے سے گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل وانا، تیارزہ، برمل، توئی خلہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں 24 گھنٹوں میں سے صرف 2 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، 18 میگاواٹ بجلی گومل زام ڈیم پیدا ہوتا ہے اس کے باوجود ہمیں اپنا حق نہیں دیا جاتا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گومل زام ڈیم کی بجلی سب سے پہلے وزیرستانی عوام کا حق ہے، پیچھلے ادوار میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ہم وعدہ کیا تھا کہ گومل زام ڈیم سے پہلے بجلی وزیرستان کو دینا ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں۔یاد رہے کہ پہلے بجلی چار گھنٹے ہوتی تھی اور اب 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی لوئر وزیرستان کے لوگوں کو دی جاتی ہے۔گومل زام ڈیم سے وزیرستان کے عوام کو چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔ گومل زام ڈیم وزیرستان کے سرزمین پر بنا ہوا ہے اس پر پہلی حق وزیرستان کے عوام کی بنتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس پر حکومت وقت نے قبضہ کر کے پاکستان کے باقی شہروں کو دی جاتی ہے۔گومل زام ڈیم کی بجلی پنجاب کے سر زمین میں استعمال ہورہا ہے جبکہ وہاں وزیرستان کے عوام اس نعمت سے محروم ہے۔ اختجاجی مظاہرے میں وزیرستان کے سرکردہ مشران، ملک سیداللہ وزیر، ملک سردار علی وزیر، ملک گلاپ خان، ملک بہادر خان و دیگر موجود تھے۔