سوات( مانند نیوز)شیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان الیکشن کے لیے کسی بھی وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے انشاء اللہُ اور  چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو موجودہ بہرانوں سے نکالیں گے۔ مشیر نے کہا کہ سیاست کا مقصد خدمت کرنا ہے اور آخری دن تک اس پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی لاگت کے سوئی گیس منصوبوں پر کام شروع کرایا گیا۔آج عالم گنج اور دکوڑک کے پلوں پر 4سال بعد کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا پورا پورا احساس ہے اقتدار کے لئے نہیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے لیا ۔ آج تک عمران کی حکومت ہوتی تو ملک دیوالیہ ہونا تھا۔محمد علی شاہ پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ دن رات عوام کی خدمت کریں اور سیاست خدمت سمجھ کرکریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنگوٹہ میں پارٹی لیڈران اور محمد علی شاہ کے استقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے