اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔عدالت نے فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے جب کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت عمران خان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ سے سوال کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے؟ اس پر علی بخاری نے کہا کہ 5 منٹ دے دیں، بیرسٹر گوہرعدالت پہنچ رہے ہیں۔علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ وکالت نامہ بھی جمع کرادیں۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آجاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔اس دوران کمرہ عدالت میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکلا ء کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے