اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ اس ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے خود کش حملے کے شواہد ملے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے پلر گرنے سے چھت گری، جس سے زیادہ نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس لائنز گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقات جاری ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں اب تک 88 افراد شہید ہوئے جبکہ 157زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔ خود کش دھماکے کے شہدا میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیاں رات کو بھی جاری رہیں اور اب بھی جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے