اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے31پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی سی پی اے)کی جانب سے دائر درکواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی لیکن مجموعی اخراجات 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔نیپرا نے دسمبر کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل میں مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔بجلی سستی ہونے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2روپے 31پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے