کراچی (مانند نیوز  ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔بختاور بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ دہشتگردی کے واقعات پر عمران سے جواب طلب کیا جائے۔فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا۔پی پی رہنما نے لکھا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔انہوں نے لکھا تھا کہ طالبان پراسرار طور پر دوبارہ منظم ہوئے اور مخالفین کو نشانہ بنایا، بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے