باجوڑ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا بلال فلور ملز عادل چوک خار کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ملز میں سرکاری آٹے کی کوالٹی،تعداد،تھیلوں کاوزن، گندم کی دستیابی اورسٹاک رجسٹرڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بلال فلور ملز عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری آٹا کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ملز کو سیل کر دیا جائے گا۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے خار بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف بیکرز دکانوں اور انکے گوداموں کا معائنہ کیا۔جس میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، قیمتیں، صفائی اور ایکسپائری کا جائزہ لیا۔ غیر معیاری اشیاء اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے دفتر لے گئے۔ انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ نرخ نامے سے تجاوز، ایکسپائری، غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور گرانفروشی قانوناً ممنوع اور جرم ہے اور مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی