سوات (مانند نیوز ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نعمت اللہ خان کو ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے گلدستہ اور تحائف پیش کرتے ہوئے الوداع کیا۔ نعمت اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی آصغر سوارنی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کاکہنا تھا کہ نعمت اللہ خان نہا یت ہی عمدہ شخصیت کے مالک تھے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔