اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)و زیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے خیبر پختونخوا کو ادا کئے جا چکے ہیں،کہاں استعمال ہوئے۔قوم پوچھ رہی ہے دہشت گردوں کو کون واپس لایا، کس طرح کے پی دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں چلا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے و زیر اعظم شہباز شریف نے سوال کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ادا کئے گئے 417 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟ خیبر پختونخوا کو سالانہ 40 ارب روپے ملے، کسی اور صوبے کو نہیں ملے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کو 2010 سے 2023 تک 417 ارب روپے دئیے گئے ہیں، خیبر پختونخوا کو یہ 417 ارب روپے این ایف سی کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں، مگر وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل نہیں، تو یہ 417 ارب روپیہ کہاں استعمال ہوا؟،صرف خیبرپختونخوا کو یہ رقم ادا کی گئی، میں یہاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہا بلکہ حقائق پر بات کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہادر اور غیور عوام کی ہمت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے، تاریخ کبھی بھی خیبر پختونخوا کی قربانیوں کو نہیں بھول سکتی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئیں، خیبر پختونخوا میں بلور خاندان سمیت دیگر نے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کو کاری ضرب لگی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب نے حصہ ڈالا ہے، راولپنڈی کی کسی مسجد میں ہونے والے ایک دھماکے میں فوجی افسران اور ان کے بچے بھی شہید ہوگئے تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ کس نے کہا تھا کہ یہ جہادی پاکستان کے دوست ہیں؟ کس نے کہا تھا کہ انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں؟ یہ وہ چبھتے ہوئے سوالات ہیں جو قوم پوچھ رہی ہے، ان کا جواب دیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں سے بھتہ مانگا گیا، سوال یہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو دوبارہ واپس کون لایا؟ خیبر پختو نخوا میں 10 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، یہ پیسہ خدا جانے کہاں خرچ ہوا۔ا نہوں نے کہاہے کہ یہ پیسے خیبر پختو نخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتری کے لئے استعمال ہونا تھا، فی الفور مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو دہشت گردی پھیل جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بدقسمتی کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشک بار ہے، کس طرح دوبارہ پاکستان کا امن خراب ہو گیا؟ کس طرح دوبارہ کے پی دہشت گردوں کے ہاتھ میں چلا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ اگر فی الفور اقدامات نہ کئے گئے تو دہشت گردی ملک بھر میں پھیل جائے گی، میں نے وہ حقائق بتائے ہیں جو کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے