تخت بھائی (مانند نیوز) ممتاز قانون دان اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری تانیہ گل ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پشاور پولیس لائن جامعہ مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ سے پوری قوم غمزدہ ہے قومی وطن پارٹی کے مرکزی،صوبائی رہنما اور کارکنان غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں وطنِ عزیز میں انتشار پھیلانے کے لئے ایک بار پھر سرگرم عمل ہیں اور سازشوں میں مصروف ہیں. انہوں نے کہا کہ بیگناہ انسانوں کا خون بہانا کسی بھی مذھب اور معاشرے میں قابل قبول نہیں. ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتی، لیکن قوم متحد ہے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے،تانیہ گل ایڈوکیٹ نے شہدائکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے