اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کو اعلی اختیاراتی خود مختار فورم کے بجائے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی۔اس حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی،ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کئے بغیر ممبران کم کئے جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکارہے، چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ترمیم کی صورت میں 20سال پیچھے جانا ہوگا اور اعلی تعلیم کیلئے کی گئی کوششوں کو صفر سے شروع کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے