حب(مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف صدر تھانہ حب میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر پیپلزپارٹی کے کارکن نے مقدمہ درج کرایا۔ درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید ملک میں امن و امان کو خراب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کررہا ہے، ان کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 506۔504۔500۔186اور 153 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے