لاہور (مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو وکی پیڈیا کے بعد مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دے دی،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 16 فروری کو رپورٹس طلب کر لی۔قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وکی پیڈیا کو پاکستان میں رجسٹریشن کا کہا ہے، فی الحال وکی پیڈیا کو بند کردیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے پی ٹی اے کو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 16 فروری کو رپورٹس طلب کرلی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر 4 فروری کو پاکستان میں انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا کو بلاک کردیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے