جمرود(مانند نیوز) گزشتہ روز جمرود بازار کے قریب سگے بھائیوں کے قتل کے خلاف ان کے خاندان کے خواتین اور بچوں نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گھر کے آدمی عابد اور عمران جمرود سیشن کورٹ میں سماعت کے بعد وکیل کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے جو جمرود بازار میں فائرنگ کرکے قتل کئے گئے جو بالکل بے گناہ تھے، عدالت نے ایک کو بری کیا تھا جبکہ دوسرے کو ضمانت دے دی گئی تھی۔متاثرہ خاندان کا مزید کہنا تھا کہ عابد اورعمران نے9 اور 5 سال قید بھی گزاری ہیں اور مخالفین کے ساتھ 5 لاکھ روپے دیت کے بدلے فیصلہ کیا گیا تھا۔بیواوٗں کا کہنا تھا کہ مخالفین ابھی بھی ان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور آج جمرود بازار میں سامنے آکر اشارہ کرکے کہا کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے۔ متاثرہ خاندان کے بیواؤں اور یتیموں نے اعلی حکام سے انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔