لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں تقریر کرنے کے بعد اہم اعلان کردیا۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کے بعد عمران خان نے اعلان کیا کہ آپ جانباز اسکواڈ ہیں، رات10 بجے تک باہر رہنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاروں طرف سے پولیس لے کر آگئی ہے، اندیشہ ہے یہ گرفتاری کریں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے رات 10 بجے تک رہنا ہے، پھر لاہور کے دوست آجائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔

پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے