اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے مدد کو سراہا، وزیر اعظم نے حالیہ سیلاب میں بھی پاکستان کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی امداد کو سراہا۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لیے وزیرصحت اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 2022 میں پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پولیوکا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اپنی فاؤنڈیشن سے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے