لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میری پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت اور اس کے حامی مجھے گرفتار یا نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ حکومت اس لیے الیکشن نہیں کروانا چاہتی کیونکہ 37 میں سے 30 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی ملک کی تاریخ میں سب سے مقبول جماعت ہے اور اس کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت اور اس کے حامی مجھے نااہل یا گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے کیونکہ جن لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی وہ اقتدار میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیسے میں انتخابی مہم چلاؤں اورکس طرح عدالتوں میں پیش ہوں؟ تین بار عدالتوں میں پیش ہوا لیکن بدقسمتی سے وہاں سیکورٹی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے