پشاور(مانند نیوز )صحت کی ہنگامی صورتحال اور کسی بھی وبائی بیماری کی صورت میں رسک کمیونیکشن ایک بینادی حیثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم الفلاح مردان کے صدر فضل سبحان نے یونین کونسل مسلم آباد کے منتخب ممبران کے ساتھ رسک کمیونیکیشن،مقامی لوگوں کی شمولیت اور حقوق کے بارے میں تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کامقصدصحت سے متعلقہ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افراد میں موقع کی مناسبت سے درست فیصلہ لینے کی صلاحیت کو ابھارنا تھا۔انہوں نے کہا کہ الفلاح تنظیم کا مہم کا مقصد خواتین،نوجوانوں، نسلی اور مذہبی اقلیتوں اور معذور افراد سمیت معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقات میں آگاہی کا فروغ ہے۔ ٹریننگ کے دوران شرکا کو اس بات کی تربیت بھی دی گئی کہ کسی ہنگامی صورت حال میں کس طرح معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے یا ایک دوسرے سے رابطے کیے جاسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے