اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں سول جج اسلام آباد رانا مجاہد رحیم نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کو اشتہاری قراردے دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ضمانت بھی خارج کردی۔ جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے۔ سول جج اسلام آباد رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس سماعت ہوئی۔ مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے علی امین گنداپور کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قراردے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12اپریل تک ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے