گوادر (مانند نیوز ڈیسک)کوسٹ گارڈز نے گوادر کے قریب دوگاڑیوں سے 1650 کلو حشیش اور 69 کلو اعلی کوالٹی کی آئس برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔اس کارروائی سے متعلق کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دران کے قریب 2 مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ترجمان کے مطابق پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے