لاہور(مانند نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا انجنیئر امیر مقام کو مشکل وقت میں پارٹی کو زندہ رکھنے اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے مشیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں انجینئر امیر مقام کی وزیراعظم سے تفصیلی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ مشیر نے وزیراعظم کو پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ الیکشن کے لئے حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مشیر کی انتہک محنت کو سراہا اور ان کی کارکردگی پر ان کو داد دی۔ وزیراعظم نے مشیر کو عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور اس عمل میں ڈیجیٹل رابطہ کی اہمیت پر زور دیا۔ مشیر نے کہا کہ موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل احساس ہے مگر یہ تمام حالات عمران خان کے بوئے ہوئے بیج سے پیدا کردہ پھل ہیں مگر جلد بہترین کارکردگی کے ذریعے حالات پر قابو پا لیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے