لاہور(مانند نیوز ڈیسک)گزشتہ روز سے لاہور میں پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، اس وقت رینجرز کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر پہنچ گئی۔پولیس نے صبح سویرے 3 اطراف دھرم پورہ، مال روڈ اور سندر داس روڈ سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی،پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی،پولیس گیٹ نمبر 1پر پہنچی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ اور حملوں کے بعد پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔ مظاہرین نے پولیس کی واٹر کینن جلا دی، پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا، ٹریفک وارڈنز کی موٹر سائیکلیں جلا دیں۔ریسکیو 1122 کا فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے بھی آگ لگا دی۔ پولیس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، پانی کی توپ سے دھلائی کی۔ پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے۔لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں سکول، کالجز بند رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے