اسلام آباد(مانند نیوز)عمران خان 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت لینے احاطہ عدالت پہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ساڑھے پانچ بجے طلب کیا تھا۔وکلا اور کارکن ہائیکورٹ کی دیوار پر چڑھ گئے، پولیس نے مسجد گیٹ کے باہر حصار بنا لیا، مسجد گیٹ سے اینٹی رائٹ فورس واپس عدالت کے اندر چلی گئی۔عمران خان کی آمد سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا وارنٹ پر عمل ہونا چاہیے یا منسوخ ہونا چاہیے؟جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ابھی عمران خان عدالت میں آنا چاہتے ہیں، کیا آپ کو اس پر اعتراض ہے؟، اب تو حفاظتی ضمانت پر بہت فیصلے آچکے ہیں۔آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے گھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہاں کالعدم تنظیم کے ارکان موجود ہیں، رسائی کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ جس نے زیادتی کی ہے اس کےخلاف کارروائی سے نہیں روکیں گے۔