اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں، سہولت دینا ہے، جوڈیشل کمپلیکس میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں،، صرف محدود طور پر ہی راستوں کو بند کیا گیا ہے،کوشش ہے کہ دوران سکیورٹی شہری متاثر نہ ہو۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں، ہمارا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں، تحفظ فراہم کرنا ہے، اس کام کو جتنا مشکل بنائیں گے سب کیلئے زحمت ہوگی۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میں امکانات پر بات نہیں کر سکتا۔آئی جی اکبر ناصر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں، ہائیکورٹ میں پولیس نے بہترین سکیورٹی دی ہے، ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، کوشش ہے کہ دوران سکیورٹی شہری متاثر نہ ہو۔اکبر ناصر خان نے کہا کہ اپنی طرف سے سکیورٹی کی اچھی کوشش کی، اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ کچھ ماہ پہلے ہوچکا ہے، پشاور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، ہم نے شہر میں دفعہ 144 لگائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے