لاہور(مانند نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت پیشی نے ایک مرتبہ پھر لاہور کے شہریوں کو پریشان کردیا۔لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔اس کے علاوہ میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز بھی بند کر دیے گئے ہیں اور بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔لاہور میں بند کئے گئے راستوں پر خاردار تاریں بھی بچھائی گئیں۔دوسری جانب زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان بھی موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے