کلرکہار(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں موجود گاڑی کلرکہار کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی،جس کے باعث قافلے میں شامل دیگر تین گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں،متعدد پی ٹی آئی کارکن زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر لاہور سے جانے والی گاڑیوں کے قافلے میں شامل ہائی لیکس گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔حادثے کے بعد قافلے کی کئی دیگر تین گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ زخمی کارکنان کو طبی امداد دی گئی۔عمران خان نے زخمی کارکنوں کی وجہ سے قافلہ بلکسرکے قریب روک دیا۔پارٹی رہنماؤں کو فوری زخمیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی۔