پشاور(مانند نیوز) پشاور میں کنسلٹریٹ کے زیر انتظام پراجیکٹ ہیڈ گرینڈ فوٹو واک محمد علی کے زیرِ سربراہی اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے تعاون سے اپنی نوعیت کا پہلا گرینڈ فوٹو واک کا اہتمام کیا گیا۔گرینڈ فوٹو واک میں صوبے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 70 سے زیادہ ولاگرز، یوٹیوبرز، کانٹینٹ کریٹرز اور فوٹوگرافرز نے حصہ لیا جن میں بین الاقومی شُہرت یافتہ فوٹوگرافر سونی برانڈ کے ایمبیسیڈر اثمار حسین، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے فوٹوگرافر علی عمران خان اوکزئی اور اسلامیہ کالج کریو سوسائٹی کے کو-لیڈ کیپچرعمر فاروق نے حصہ لیا۔گرینڈ فوٹو واک پشاور عجائب گھر سے ہوتا ہوا مسجد محبت خان اور گھنٹہ گھر سے براستہ بازار کلاں،سیٹھی ہاؤس،سیٹھیاں دی حویلی، گورگھٹڑی اور پھر اسلامیہ کالج سے ہوتا ہوا باب خیبر پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء اس دوران تاریخی مقامات کی فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کے ساتھ ساتھ معلومات سے بھی محضوض ہوتے رہے۔گرینڈ فوٹو واک کے پراجیکٹ ہیڈ محمد علی کا کہنا تھا کہ اس واک کا مقصد خیبرپختونخوا کے ثقافت، تاریخ، آثار قدیمہ،رسم رواج اور سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ فوٹو واک معلومات او تحقیق کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔یہ واک صرف ایک فوٹو واک نہیں ہے بلکہ پشاور کے ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے اورمختلف مثبت سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ہے جو کہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ و ٹریڈ کے ڈایریکٹر ڈاکٹر اقبال سرور نے فوٹوواک کے شرکاء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت سرگرمی ہے جس کے زریعے ہم سب نے مل کر دنیا کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور ہمارا قدیمی ورثہ ہے جس کی مثال کہی نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کاروبار اور صنعت کیلے بہترین مواقع موجود ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ گرینڈ فوٹو واک جسے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کا مقصد دنیا کے بھر کے سرمایہ کاروں توجہ دلانا ہے۔