ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز )گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں ریسکیو1122کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش تھے جبکہ ان کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ ، انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریسکیو1122کے ماہر عملہ نے ٹانک کیمپس میںایمرجنسی صورتحال میں انسانی زندگی کو بچائے، آگ لگنے کے بعد حفاظتی اقدامات، سمیت دیگرکسی بھی قسم کی ایمرجنسی حالت سے نمٹنے اور اس میں کون سے اقدامات کئے جانے چاہئے اس بارے میں آگاہی اور تربیت دی۔ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122کی اس اہم آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کے سیشن سے ہمیں سب کو یہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ کس طرح ایمرجنسی کی صورت میں حال میں ہمیں کیا کرنا چاہئے اورا ج ہمیں اس آگاہی و تربیتی سیشن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ احسان اللہ دانش کا مزید کہنا تھا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122اور ان کی پوری ٹیم کا انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے اس طرح کی اہم آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد ممکن ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے