سوات(مانند نیوز )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت سوات موٹر وے فیز ٹو سے متعلق اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر برکت اللہ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں اور مجموعی پیشرفت پر آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے لئے اراضی حاصل کی جاچکی ہے اور کام ٹائم لائن کے مطابق ادائیگیوں کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی نوعیت کے منفرد ڈیزائن پر مشتمل موٹروے کی لمبائی 80 کلومیٹر ہے جس میں 10 کلومیٹر ضلع ملاکنڈ کے ایک اور 70 کلومیٹر ضلع سوات کے چھ تحصیلوں سے ہو کر گزرے گا جس میں آٹھ پل اور نو انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔ سوات ریور رائٹ اور لفٹ کناروں پر چلنے والی موٹروے کا آغاز چکدرہ انٹرچینج اور اختتام چکرئی پر ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے سوات میں سیاحت، باغبانی سے جڑے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور منصوبہ تیز اور بہتر امدروفت میں معاون ثابت ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے