اسلام آباد(مانند نیوز)ایف ایف سی نے 67 گھر گھوٹکی کے مکینوں کے حوالے کر دیئے۔
پاکستان میں گزشتہ سال شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا جس سے نہ صرف جان و مال بلکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ایف ایف سی کی مصیبت کے وقت ضرورت مند لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ایک طویل تاریخ ہے۔
حالیہ سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، ایف ایف سی نے گھوٹکی کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گھوٹکی کے رہائشیوں کو اب تک 67 مکانات حوالے کیے جا چکے ہیں جن میں 6 بیوائیں بھی شامل ہیں۔
رمضان کریم کے آغاز سے قبل مزید 22 مکانات کی تعمیر کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں تاکہ مکین اپنے نئے گھروں میں عید الفطر خوشی سے منا سکیں۔ پسماندہ کمیونٹی اور مقامی لوگوں نے کمپنی کی سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں کو بہت سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے