ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے مانیٹرنگ اور عملدرامد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور یقینی بنائیں کہ بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع اور ماحول یقینی بنایا جائے، بچوں کو معیاری تعلیم اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس کو ڈی ایم اوایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی نیماہ فروری کی کارکردگی اور گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ای اومیل، فیمیل کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے عملدرآمد پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کے انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی کی ہمہ وقت فراہمی، بجلی کی فراہمی، سکولز کی مرمت اور باؤنڈری والز کے ایشوز کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمدa تنویر ملک، ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی، ڈی ای او فیمیل، ایس ڈی او کمیونیکیشن اینڈ ورکس۔ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ایبٹ آباد اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے