اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے بعد 3.7 کا ایک آفٹرشاک بھی آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر 66 افراد زخمی ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر، چھت اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہو گیا، اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے