پبی (نما ئندہ مانند ) تھانہ اکوڑہ پولیس کی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔چور گرفتار۔موٹر سائیکل فروختگی رقم برآمد کی تفصیلات کے مطابق۔۔مسمی قمر زمان ولد صادق زمان ساکن میاں عیسی نے اکوڑہ پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں سبزی منڈی نزد زینب مسجد میں بغرض ادائیگی نماز جمعہ المبارک گیا تھا اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کی۔بعد نماز ادائیگی باہر آکر دیکھا تو میری موٹر سائیکل کوئی چور نامعلوم لے گئے تھے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل عجب خان،ایس ایچ او اکوڑہ سلیم خان و تفتیشی ٹیم کو موٹر سائیکل برامدگی،ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ٹیم نے تمام حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر ملزم لعل زیب ولد اسماعیل ساکن چھوٹا لاہور ضلع صوابی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل فروختگی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے برآمد کرلیے۔گرفتاد ملزم نوشہرہ پولیس کے علاؤہ دیگر اضلاع کو بھی چوری کے مقدمات میں مطلوب ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے